رانا احمد شہریار خاں کی کشمیر ہاؤس آمد،الیکشن میں رہنمائی پر چوہدری شیر علی کا شکریہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پی پی116 سے نومنتخب ایم پی اے رانا احمد شہریار خاں کی کشمیر ہائوس آمد’ ضمنی الیکشن میں بھرپور حمایت اور رہنمائی کرنے پر چوہدری شیر علی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیل کے مطابق حالیہ ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر پی پی116 سے ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد رانا احمد شہریار خاں کشمیر ہائوس پہنچ گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈر خواجہ رضوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ رانا احمد شہریار خاں نے بابائے سیاست چوہدری شیر علی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی کو اپنی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرنے پر مبارکباد اوران کا شکریہ ادا کیا۔ رانا احمد شہریار خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی رہنمائی اور کوششوں سے الیکشن میں شاندار کامیابی ملی، اس پر میں آپ کا ہمیشہ مشکور رہوں گا، آپ ہمارے بزرگ ہیں۔ آپ کی سرپرستی میں کام کرتے رہیں گے۔ اﷲ تعالیٰ آپ کو صحت وتندرستی دے، آمین۔ اس موقع پر چوہدری شیر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد آپ کو بڑی ذمہ داری ملی ہے، آپ ڈٹ کر کام کریں ہماری سرپرستی اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ رہیں گی۔اس موقع پر مٹھائی کھلائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں