نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ کے علاقہ266ر۔ب کے قریب ایکسپریس وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ، ساتھی بری طرح زخمی ہو گیا۔ پولیس شناخت نہ ہونے پرلڑکی کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، بتایا جاتا ہے کہ 26سالہ خاتون اپنے عزیز کے ہمراہ موٹر اسائیکل پر جا رہی تھی کہ ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے لقمہ اجل بن گئی، حادثے کا مرتکب ڈرائیور اور ساتھی بھی غائب ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں