4

وزیر اعلی پنجاب وعدے نہیں کام کر کے دکھا رہی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں جو صرف وعدے نہیں بلکہ عملی طور پر کام کر کے دکھارہی ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں مہنگائی سے خوشحال عوام کو بدحال کیا۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گرین بس سمیت پونے دوسال میں نہ صرف اربوں روپے کے پروجیکٹس دیئے ہیں بلکہ غریب بچیوں کی شادیوں طلبا کو سکالرز شپ اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پارٹی قائد ہیں وزیراعظم اوروزیر زیراعلی پنجاب سمیت ارکان ان کی پالیسی کے مطابق کام بھی کررہے ہیں اورہرفیصلہ ان کی مشاورت سے ہوتا ہے۔ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس کے اراکین سمیت کارکنان بھی متحد اور متفق ہیں جبکہ پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ ریاست مدینہ اور تبدیلی کے دعویداروں نے ریاست مدینہ سے تحائف ملنے والے بھی لوٹ لئے اور آ ئی ایم ایف کے پاس جانے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دینے والے بانی پی ٹی آئی نے مہنگائی سے غریب عوام کوزندہ درگور کر دیا۔ ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی حکومتی حکمتِ عملی سے پاکستان مستحکم اورعوام خوشحالی کی طرف گامزن ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب بھی جس طرح متحرک ہوکرکام کررہی ہیں ان سے عوام مطمئن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں