کھیلوں سے بچوں مین صبر،درگذر کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے،سی ای او ایجوکیشن عبدالکریم

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد’ میدان آباد ہونے سے بچوں میں صبر’ درگزر’ برداشت کرنیکی صلاحیت پیدا ہوتی ہے جس کی آج کے دور میں بہت کمی ہے۔ بچوں میں کھیلنے کی دلچسپی پیدا کرنے سے بچے صحت مند دماغ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد را عبدالکریم، کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر محمد جعفر، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر نور احمد، حافظ عامر شعیب، شیخ اویس، میاں سرفراز، عامر بشیر چوہدری، فتح محمد صابر، رانا شاہد مقرب، محمد اسلم بٹ، ندیم سندھو، رانا جابر رشید و دیگر نے کیا۔ اس موقع پر زاہد رشید بسرا، شیخ غلام سرور، ملک طارق، رانا خلیل احمد، نعمان ریاض، راغب علی، گلزار حسین، زاہد وقاص، جاوید عطاری، رانا طارق، جاوید اقبال، سید ابرار حسین شاہ، شبیر حسین سمیت ہزاروں طلبا و طالبات، ٹیچرز، پرنسپلز، ڈائریکٹرز نے بھر پور شرکت کی۔ سپورٹس گالا میں پرائمری، مڈل اور ھائی حصہ میں الگ الگ کرکٹ، فٹبال، رسہ کشی، دوڑ، لانگ جمپ، بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات کروائے اور فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات کو انعامات تقسیم کئے گئے۔ شرکاء نے پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا کہ تعلیم کے ساتھ بچوں کو کھیلنے کے مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔ ایسے پروگرامز پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کی عرصہ دراز سے روایات ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں