2

ستھرا پنجاب کی ورکرنے ایمانداری کی مثال قائم کردی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستھرا پنجاب ورکر نصرت بی بی نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر نے نصرت بی بی کی دیانت داری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ستھرا پنجاب ورکر نصرت بی بی نے ڈیوٹی کے دوران ملنے والے 9لاکھ روپے امانت کے طور پر مالک کو واپس کر دیئے۔ خاتون ورکر کی ایمانداری پر 3لاکھ روپے اور شیلڈ سے نوازا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے خاتون ورکرکے بیٹے کیلئے نوکری کا اعلان بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے خاتون کی تنخواہ میں اضافے کی ہدایات بھی کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نصرت بی بی کا کردار ستھرا پنجاب ٹیم کیلئے مثالی ہے، ضلعی انتظامیہ ایماندار عملے کی مکمل سرپرستی جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں