4

شہری حدود سے مویشیوں کے انخلاء کا شیڈول جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر راجہ جہانگیر انور’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے ستھرا وسرسبز پنجاب پروگرام کے تحت شہری حدود سے مویشیوں کے انخلاء کا شیڈول جاری کر دیا۔ آج 4دسمبر کو جھنگ روڈ کی یونین کونسل نمبر26 ‘ 5دسمبر کو یونین کونسل نمبر 27′ 6دسمبر کو یونین کونسل نمبر 28′ 8دسمبر کو یونین کونسل نمبر 29′ 9دسمبر کو یونین کونسل نمبر30′ 10دسمبر کو جڑانوالہ روڈ کی یونین کونسل نمبر 220 اور 11دسمبر کو یونین کونسل نمبر221 سے مویشیوں کو شہری حدود سے باہر نکالا جائے گا۔ جبکہ گزشتہ روز جھنگ روڈ یوسی26 کے علاقہ بائو والا کی مساجد میں اعلانات کروائے گئے اور شہری اپنے بڑے جانوروں کو شہر سے باہر منتقل کر دیں ورنہ ان کے جانور ضبط اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج ہونگے اور مویشیوں کے انخلاء میں ضلعی پولیس’ انتظامیہ’ پیرافورس اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ مشترکہ آپریشن کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں