کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک خاتون جاں بحق

چنیوٹ(نامہ نگار)کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،ایک خاتون جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت پانچ زخمی ریسکیو1122کے مطابق لاہور روڈ نزد ہرسہ شیخ سٹاپ کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 45سالہ اظہراں بی بی زوجہ امتیاز سکنہ ٹبہ شاہ بلول موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ 50سالہ یونس ولد وریام خان،45سالہ امتیاز ولد سرفراز ، 14سالہ کنزہ دختر ریاض،16سالہ بلال ولد ریاض اور10سالہ شان ولد آصف زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں