2

واٹر فلٹریشن پلانٹس سو فیصد فعال ہونے چاہئیں،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلع میں ”کی پروفارمنس انڈیکیٹرز ”پر عملدرآمد کے لئے افسران کو اہداف تفویض کردیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری وعلاقائی خوبصورتی کا کوئی منصوبہ تعطل کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے ستھراپنجاب مہم پر روزانہ عملدرآمدیقینی بنانے کا ٹاسک تفویض کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے صفائی یقینی بنانے کی واضح ترین ہدایات جاری کررکھی ہیں اور غفلت پر متعلقہ ٹھیکدار کا کنٹریکٹ منسوخ بھی ہوگا لہذا غیر ذمہ داری سے گریز کیا جائے۔انہوں نے میونسپل کمیٹیز سے کہا کہ کوئی مین ہول ڈھکن کے بغیر نظر نہیں آنا چاہیے اس ضمن میں اگر کوئی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ آفیسر ذمہ دار ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں