گوجرہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار )گوجرہ میں ڈاکوئوں ، چوروں اور نوسر بازوںنے مختلف وارداتوں میں شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر243گ ب کے عبدالرحمن کی اہلیہ گھر سے سیر کیلئے گئی جسے راستہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر اس سے دو لاکھ روپے مالیتی طلائی طلائی بالیاں وغیرہ چھین لیں۔چک نمبر370ج ب کے محمد سجاد کی موٹر سائیکل نمبر4499ٹی ایس جی ڈیرہ کے باہرسے چوری ہوئی۔محلہ سلطان پورہ گوجرہ کے شہباز مسیح کے گھر سے قیمتی موبائل چوری کر لیا۔چک نمبر298ج ب روڈ نیوپلاٹ کاقیصر گلزارمقامی بنک کی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے آیاجہاں نامعلوم ملزمان نے فراڈ کر تے ہوئے اس کے اے ٹی ایم کارڈ کے زریعے 70ہزارروپے نکلوالئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں