سرکاری ہسپتالوں میں ضروری وسائل فراہم کرنیکی ہدایت

لاہور (بیوروچیف)صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی سربراہی میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مشن کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پنجاب کے ہسپتاwلوں میں ایچ آر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔وزرائے صحت نے عزم کیا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کو ہر صورت پورا کیاجائے گا ۔اجلاس میں خصوصا کوٹ خواجہ سعید، یکی گیٹ اور سید مٹھا ہسپتالوں میں ایچ آر کے مسائل زیر غور آئے۔ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور سٹاف کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا،یہ ہسپتال آبادی کے بڑے حصے کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں،ہسپتال کے معاملات چلانے کے لئے ضروری وسائل اور اسٹرکچر فوری فراہم کیا جائے۔کنسلٹنٹ، سرجنز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہنگامی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں۔ صوبائی وزراء نے کہاکہ سٹاف کی ریکوزیشن کرتے وقت ہسپتال انتظامیہ بھی حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے اور جائز اور حقیقت پسندانہ مطالبات فوری منظور کئے جائیں گے۔ ڈنگ ٹپائو پالیسی اب نہیں چلے گیـنئی بھرتی سے آیچ آر کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں پروفیسرمحمود ایاز، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ، سید مٹھا اور یکی گیٹ ہسپتال کی انتظامیہ نے بھی آن لائن شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں