پولیس بے بس،مزید80مقامات پر ڈاکے،اغوا کی13وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید 80وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 10خواتین اور 3نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ اسلامیہ کالج کے قریب رہائشی جواد کی ہمشیرہ (ث)، جھنگ بازار کے علاقہ گلفشاں کالونی کے عظیم کی بھانجی (ع)، لطیف پارک کے عمر فاروق کی ہمشیرہ (م)، منصور آباد کے علاقہ امین ٹائون کے عتیق کی بیٹی (ع)، ملت ٹائون کے علاقہ کچی آبادی کے عبدالرزاق کی بیٹی (س) کو نامعلوم، تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 64ج ب کے ربیع کی ہمشیرہ (ن) ، روشن والا کے علاقہ 253ر۔ب کے جاوید کی اہلیہ (س) کو ملزمان رمضان وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ بلال پارک کی رخسانہ بی بی کی بیٹی (س) کو ملزمان علی وغیرہ نے اغوا کر لیا بلکہ ضیاء کالونی کے علاقہ غوثیہ چوک کے شہباز کا بھائی شہزاد، ساندل بار کے علاقہ35ج ب کے عبداللہ کا بیٹا آصف اور غلام محمد آباد کے علاقہ راجہ پارک کے محمود کا بیٹا سلیم گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ پیراں والا چوک کے قریب شہزاد سے 20ہزار وفون، محمد حیدر کی جیکٹ اتروا کر لے گئے، چوہڑ ماجرہ چوک کے رفیق سے نقدی وفون، ٹیلاں والا قبرستان کے قریب علی اکبر سے موٹرسائیکل چھین لی، 208ج ب کے قریب شفیق سے 12ہزار وفون، دائود کالونی کے شاہد سے نقدی وفون، سوساں روڈ پر نصرت بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، محلہ شریف پورہ میں عمیر سے نقدی وفون، ملت ٹائون بنگالی سویٹ کے باہر رحمانہ بی بی سے18ہزار وفون، 7ج ب کے دلاور سے نقدی وفون، سمال اسٹیٹ میں اختر علی کی فیکٹری سے سامان چوری، 116ر۔ب کے نذیر حسین کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری ہو گیا، 117ر۔ب کے معظم سے نقدی وفون، چک جھمرہ روڈ پر سلمان سے3لاکھ وفون، جھمرہ کے خالد محمود کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 195ر۔ب کے عامر شہزاد سے نقدی وفون، 144ر۔ب کے غلام مصطفی سے 14ہزار وفون، 18ج ب صفدر علی کے ڈیرہ سے سامان چوری، 275ج ب کے عاقب سے نقدی وفون، قاسم آباد کے قاسم سے 50ہزار وفون، ریلوے کالونی کے نعیم کے گھر سے سامان چوری، غلام رسول نگر کے صابر کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، سلیمی چوک میں مسعود سے 52ہزار وفون، سمندری روڈ بائی پاس کے قریب مرزا رومی سے پونے دو لاکھ، 233ر۔ب کے عمر فریاد کے ڈیرے سے مویشی چوری، 82گ ب کے عامر عزیز کی حویلی سے جانور چوری، 62ج ب کے فیصل سے نقدی وفون، 241ر۔ب کے شاہد اقبال سے50ہزار وفون، 66ج ب کے کاشف سے2لاکھ و فون، چنچل والا کے کرامت کی فیکٹری سے 24لاکھ کا سامان چوری، مظفر کالونی کے وقاص کے گھر سے بکرا چوری، مدنی چوک میں جاوید سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، یونس ٹائون کے راشد سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، ٹی اینڈ ٹی کالونی کے قمر سے نقدی وفون، بجلی گھر سٹاپ جڑانوالہ روڈ پر قمر عباس سے جھپٹا مار کر فون،214ر۔ب کے لیاقت علی سے موٹر سائیکل چھین لی،ستیانہ روڈ پر سلیمان سے نقدی وفون، جڑانوالہ روڈ پر امجد علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، سلیمی چوک میں رضا سے فون، جڑانوالہ روڈ پر حمزہ شاہ سے 10ہزار وفون، 56گ ب کے عصمت علی سے 70ہزار وفون، 64گ ب کے غفار کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وفون، 65گ ب کے اکرم سے سوا لاکھ وفون، لنڈیانوالہ کے جعفر حسین سے نقدی، گرم چادر چھین لی، 644گ ب کے سرور سے 22ہزار وفون، 74ر۔ب کے محمد خان کی حویلی سے مویشی، 229ر۔ب کے شفاقت علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، کھرڑیانوالہ کے قریب مظفر علی سے 1لاکھ75ہزار وفون، مکوآنہ کے ندیم سے 45ہزار، طلائی انگوٹھی، 266ر۔ب کے عامر سے5ہزار وفون چھین لیا، 229ر۔ب کے ےٰسین سے 25ہزار وفون، 68ر۔ب کے شکیل احمد سے 1لاکھ 17ہزار وفون چھین لیا، 96ر۔ب کے زبیر علی کے گھر سے بکرے چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے ارباب سے 1لاکھ وفون، 391گ ب کے سلیم کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 623گ ب کے ناصر سے 80ہزار، طلائی گھڑی، 417گ ب کے عبدالستار سے نقدی وفون، ضیاء مارکیٹ سمندری کے افضال سے نقدی وفون، 177 گ ب کے رمضان سے 1لاکھ35ہزار وفون، 443گ ب کے حارث سے 10ہزار وفون، 442گ ب کے سلیم سے اڑھائی لاکھ وفون، 417گ ب کے ارشد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 48گ ب کے عبدالواحد سے 11ہزار وفون، 172گ ب کے ماجد سے 82ہزار، طلائی چین، 48گ ب کے زین العابدین سے 11ہزار وفون اور دیگر وارداتوں سے لاکھوں لوٹ لئے گئے۔ علاوہ ازیں سول لائن کچی آبادی کے ساگر،نگینہ پمپ کے عقب سے فرحان مسیح، ارشد ٹائون کے رمضان، سوساں روڈ سے وقاص، مدینہ ٹائون گرین بیلٹ سے فیصل مسیح، مصطفی آباد سے عبدالباسط،ملت چوک میں ذیشان ، ابراہیم ٹیکسٹائل کے مطلوب، ملت ٹائون کے ستار، جڑانوالہ روڈ قبرستان موڑ سے ذوالفقار علی، 39گ ب کے علی حسنین، 98ر۔ب کے محسن رضا اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں