صائم ایوب سے ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی

دبئی (سپورٹس نیوز) صائم ایوب نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی20 انٹرنیشنل آل رانڈر رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن کھو دی ہے۔یہ تبدیلی سری لنکا کے خلاف حالیہ تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے بعد سامنے آئی ہے، سیریز میں صائم ایوب کا آل رانڈ فارم متاثر رہا اور 2 اننگز میں انہوں نے صرف 30 رنز بنائے جبکہ بولنگ کا موقع بھی نہیں ملا،، اب صائم ایوب 269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جب کہ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا 289 پوائنٹس کے ساتھ ٹی20 آل رانڈر رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں