بیٹی سے ڈرتی ہوں، مجھے واپس تھپڑ مار دیگی، رانی مکھرجی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار رانی مکھرجی نے اپنی 10 سالہ جنریش الفا بیٹی ادیرا چوپڑا کی پرورش پر کھل کر بات کی ہے۔پوڈکاسٹ کے دوران رانی مکھرجی نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ میری بیٹی جنریش الفا سے تعلق رکھتی ہے، وہ نہ صرف مجھے جواب دیتی ہے بلکہ اپنی بات منوانا بھی جانتی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اپنی بیٹی سے ڈرتی ہوں، وہ مجھے واپس تھپڑ بھی مار دے گی اور جب میری بات کا جواب دیتی ہے تو مجھے اسے سننا بھی پڑتا ہے، اس کا رویہ میرے بچپن سے بالکل مختلف ہے۔ بات چیت اور سمجھ بوجھ زیادہ ضروری ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں