3

رفیق کالونی میں معمولی جھگڑے پر 15سالہ نوجوان قتل

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)معمولی جھگڑے پر چھریاں مار کر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقہ رفیق کالونی کے 15سالہ محمد زین علی کاساہیوال کے رہائشی عظیم عباس سے جھگڑا ہو گیا، معززین کے معاملہ رفع دفع کرانے کے باوجود گزشتہ روز عظیم عباس نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گلی میں کھڑے زین پر حملہ کر دیا اور چھاتی پر چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ زین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ملزم عظیم ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر مزید تفتیش شروع کردی اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں