سپراسٹار رام چرن نے جڑواں بچوں کے نام بتا دیئے

حیدآباد (شوبز نیوز) بھارتی سپر اسٹار رام چرن نے پرتعیش تقریب میں اپنے جڑواں بچوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی سپر اسٹار کے ہاں 31جنوری کو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھیں اور اب انھوں نے ان کے نام رکھنے کی پرتعیش تقریب کا انعقاد کیا۔عالمی شہرت یافتہ تیلگو سپر اسٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کونڈیلا نے حیدرآباد میں اپنی عالیشان رہائش گاہ پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔تقریب میں شریک اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب خاندان میں شامل ہونے والے جڑواں بچوں کے نام جاننے کیلئے بیتاب تھے۔اداکار رام چرن نے بتایا کہ ناموں کے انتخاب کا عمل نہایت ذاتی اور روحانی تھا اور اس سلسلے میں جوڑے نے اپنے اپنے والدین سے بھی مشاورت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں