آسٹریلیا کا ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں باہر ہونا پاکستان کیلئے گڈلک؟

کولمبو (سپورٹس نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلے مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگئی، اور اب سپر ایٹ میں اسکی جگہ زمبابوے نے کوالیفائی کرلیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پاکستان کیلئے نیک شگون ہوسکتا ہے؟بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جانے والا یہ ایونٹ آسٹریلیا کیلیے ڈرانا خواب ثابت ہوا۔ اسے پہلے زمبابوے اور پھر سری لنکا نے شکست دے کر ایونٹ کے ایگزٹ گیٹ پر پہنچایا اور پھر آئرلینڈ زمبابوے میچ نے اسے وہاں سے دھکا دے دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں جب آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے باہر ہوئی ہو۔ آسٹریلیا کی ٹیم 2009 میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے مرحلے سے باہر ہوگئی تھی۔ انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں