ضلعی انتظامیہ عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے پرعزم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران عوام کو اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،پیرا فورس اور متعلقہ محکموں نے شہر بھر میں وسیع پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ اس دوران مجموعی طور پر45ہزار 246۔انسپکشنز کی گئیں جبکہ 3ہزار 939مقامات پر اوور چارجنگ کے مرتکب692،افراد کو مجموعی طور پر28لاکھ 89 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔کارروائیوں کے دوران 150مقدمات درج جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 2ہزار 702دکانیں سیل اور 2ہزار 297، افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ آئندہ عشروں کے دوران بھی سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذخیرہ اندوزی، گرانفروشی اور نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں