قبضہ مافیا سے 92کنال سرکاری اراضی واگزار

لاہور (بیوروچیف) محتسب پنجاب کے احکامات پر غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 92کنال سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق واگزار سرکاری زمین کی مالیت 6کروڑ 72لاکھ روپے ہے۔محتسب پنجاب نے آئندہ اس زمین پر دوبارہ قبضہ نہ ہونے دینے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کارروائی سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف محتسب پنجاب کے نتیجہ خیز موقف کی ایک واضح مثال ہے، شکایت کنندگان اور مقامی شہریوں نے محتسب پنجاب کی بروقت مداخلت کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں