ہنی ٹریپ کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وومن پولیس نے ہنی ٹریپ کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی اور اس کے خلاف اینٹی ریپ کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایس آئی یو سرکل کوتوالی کی انسپکٹر نائلہ ظفر نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمہ صفیہ نعیم بیوہ نعیم اختر نے چند روز قبل محمد شفیق کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ تاہم جب خاتون کو عدالت میں پیش کیا تو اس نے بیان دیا کہ شفیق ولد عبدالغنی ملزم نہ ہے۔ نہ ہی اس نے زیادتی کی ہے۔ ملزمہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے پر کوئی اعتراض نہ ہے، جس پر مذکورہ انسپکٹر نے خاتون کو حراست میں لیکر بازپرس کی تو معلوم ہوا کہ صفیہ بی بی نے طمع نفسانی کی خاطر ملزم کو سزا سے بچایا ہے اور جھوٹی درخواست کے ذریعے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا، جس پر ملزمہ کو حراست میں لیکر اس کے خلاف اینٹی ریپ کیس کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں