خاتون سب انسپکٹر سمیت 2تھانیدار نوکری سے برخاست

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے کرپشن’ ناقص تفتیش اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں خاتون سب انسپکٹر سمیت دو تھانیداروں کو نوکری سے برخاست کر دیا، نوکری سے نکالے جانے والوں میں تھانہ وومن کی سب انسپکٹر عظمت شہزادی اور تھانہ ساندل بار کا سب انسپکٹر خاور عباس شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ سب انسپکٹرز پر کرپشن’ اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام تھا اور دوران انکوائری جرم ثابت ہونے پر آر پی او نے دونوں تھانیداروں کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ کرپٹ’ نااہل’ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں