ویگن اور رکشہ میں تصادم،6مسافر زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری کے نواح جناح ٹائون کے قریب تیز رفتار ویگن اور رکشہ میں تصادم کے باعث 6مسافر بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کے علاقہ تاندلیانوالہ روڈ پر جناح ٹائون کے قریب موٹرسائیکل رکشہ یوٹرن لے رہا تھا کہ عقب سے آنیوالی تیز رفتار ویگن نے ٹکر مار دی، رکشہ سوار 32سالہ امبرین’ 43سالہ ارم بی بی’ 8سالہ حریم’ 55سالہ یونس’ 17سالہ علی رضا اور 43سالہ عظمیٰ بی بی بری طرح زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ حادثہ کا مرتکب ڈرائیور ویگن سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں