بھائی نے گولی مار کر سگے بھائی کو لہولہان کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو گولی مار کر لہولہان کر دیا’ مضروب کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹھیکری والا کے علاقہ 74 ج ب میں محمد آصف اور اس کا بھائی محمد سرور کسی بات پر باتیں کرتے ہوئے الجھ پڑے تو بات تلخ کلامی پرجا پہنچی۔ ملزم سرور نے فائرنگ کر دی، گولی لگنے سے اس کا سگا بھائی محمد آصف بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو ملزم ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ بعدازاں مضروب کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال ون پہنچایا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں