موٹر وے انسپکٹر کو قتل کرنیوالا حقیقی بھائی گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ کی بڑی کارروائی۔ موٹر وے انسپکٹر کو قتل کرنے والا حقیقی بھائی گرفتار۔ زمین کی تقسیم کے تنازعہ کی وجہ سے ملزم عبدالسلام نے اپنے بھائی عاطف ارشاد انسپکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ انسپکٹر اعجاز نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔سی پی اوفیصل آبادنے کہا کہ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں