چمن اور گرد و نواح میں زلزلہ

چمن (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع چمن اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز چمن سے تقریباً 120کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے اب تک کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں