سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے ہفتے میں 4روزکھلیں گے

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں ہفتے میں چار دن تک محدود کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سکول ،کالجز اور یونیورسٹیز ہفتے میں چار دن لگیں گی ،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کالجز اور یونیورسٹیز پر ہوگا، محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکولوں کے اوقات کار صبح 8 سے ڈیڑھ بجے تک ہونگے ،سیکنڈ شفٹ میں سکول دوپہر 1 سے ساڑھے پانچ بجے تک لگا کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں