بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات نے خوف کی فضا پیدا کر دی’ سعدیہ امام

لاہور( شوبز نیوز)نامور اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ بچیوں اور بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پورے معاشرے میں خوف اور بے چینی کی فضا پیدا کر دی ہے، بچوں کے تحفظ کے لیے والدین، معاشرے اور متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مزید موثرانداز میں ادا کرنا ہوں گی۔ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں اور ایسے واقعات کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں