نااہل مودی کو فرانس کا بڑا دھچکا

اسلام آباد (بیوروچیف) بھارت کی فضائی خودمختاری کے حصول کی کوشش کو اس وقت اہم دھچکا لگا ہے جب فرانس نے رافیل لڑاکا طیارے کے حساس سورس کوڈز دینے سے انکار کر دیا۔ اس فیصلے سے بھارت کی یہ صلاحیت محدود ہو گئی ہے کہ وہ طیارے کے اہم الیکٹرانک اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز میں خود مختار تبدیلیاں کر سکے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت 114مزید رافیل طیاروں کی خریداری کے تقریباً 36ارب ڈالر کے بڑے معاہدے پر غور کر رہا ہے۔ فرانسیسی حکام نے رافیل کے جدید ریڈار، ڈیٹا پروسیسنگ یونٹ اور اسپیکٹرا وارفیئر سسٹم کے سافٹ ویئر کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے اس پر مکمل کنٹرول برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں