فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) غلہ منڈی کسی دوسری جگہ منتقل نہیں ہو رہی’ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غلہ منڈی فیصل آباد کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں’ ہم انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم’ گروپ لیڈر رانا ایوب اسلم منج’جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی و دیگر کابینہ کے ساتھ مل کر غلہ منڈی کے تمام مسائل حل کریں گے’ ان خیالات کا اظہار رانا شہریار خاں ایم پی اے نے غلہ منڈی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر کیا’ چوہدری کاشف گجر’ آفس سیکرٹری چوہدری فقیراللہ بھی اس موقع پر موجود تھے’ رانا احمد شہریار خاں نے کہا کہ بلاتفریق غلہ منڈی کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں’ آج سڑکات’ سیوریج اور ٹف ٹائل کیلئے فنڈز جاری کئے جا رہے ہیں’ انشاء اللہ یہ ترقیاتی کام بہت جلد مکمل کر لئے جائیں گے’ اس کے بعد پھڑیا مارکیٹ کی سڑکوں کو بھی نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم’ گروپ لیڈر رانا ایوب اسلم منج’جنرل سیکرٹری چوہدری محمود رحمانی’ نائب صدر خواجہ شاہد حمید و دیگر مقررین نے غلہ منڈی کیلئے فنڈز کی فراہمی پر سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں اور ایم پی اے رانا احمد شہریار خاں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غلہ منڈی میں ترقیاتی کام کا افتتاح کر کے آپ نے ہمارے دل جیت لئے ہیں’ ہم عہد کرتے ہیں کہ آپ کا یہ احسان کبھی نہیں بھولیں گے اور آپ کا ساتھ ہمیشہ نبھائیں گے’ انہوں نے کہا کہ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے تمام ممبران مسائل کے حل کیلئے مخلص ہے’ ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے’ ہم نے ہمیشہ اجتماعی مسائل کے حل کی بات کی ہے یہی وجہ ہے کہ غلہ منڈی کے تاجر اور دکاندار ہم پر غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں’ غلہ منڈی کے تمام مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔




