قاہرہ(سپورٹس نیوز) ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں مصر کے ایڈم حول کو شکست دیدی۔پاکستانی پلیئر نورزمان نے مصر میں جاری ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں میزبان ملک کے پلیئر کو2-3سے ہرایا۔میزبان ملک کے پلیئر کے خلاف نور کی جیت کا اسکور 11-9, 5-11, 11-7, 9-11, 11-8 رہا، پاکستان کے دوسرے کھلاڑی عاصم خان کو پہلے رانڈ میں سیڈ 5 جوئیل ماکن نے شکست دی۔




