ترقیاتی بجٹ سست روی کا شکار’صرف470ارب خرچ

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی ترقیاتی بجٹ سست روی کا شکار، دس ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر صرف 470ارب روپے خرچ کیے جا سکے۔ 1ہزار ارب کے اصل ہدف کے مقابلے صرف 47فیصد فنڈز کا استعمال ہوا، پی ایس ڈی پی کا نظرثانی شدہ سالانہ ہدف 837ارب مقرر ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 163ارب روپے کی کٹوتی کی گئی جولائی سے اپریل ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں پر 44ارب روپے خرچ کیے گئے۔ صوبوں اور خصوصی علاقوں میں 117ارب روپے سے زائد اخراجات آئے، وفاقی تعلیمی منصوبوں پر 19ارب، پانی سے متعلق منصوبوں پر 67ارب روپے خرچ ہوئے۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے 18.4ارب میں سے 4.46ارب روپے کے اخراجات کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں