فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ پولیس نے پیسے نہ دینے پر بوڑھی والدہ پر گرم دودھ پھینکنے والا بدبخت بیٹا کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ 216 رب محمد والا کے محمد حسین نے پولیس رپورٹ میں بتایاکہ 10مئی کو بدبخت بیٹا ملزم زین اﷲ اپنی بوڑھی والدہ سے رقم مانگتا تھا، اسکی والدہ شمیم تبسم نے انکار کیا تو وہ مشتعل ہو گیا اور جان سے مارنے کی نیت سے گرم کھولتا ہوا دودھ والدہ کے جسم پر انڈیل دیا جسکی وجہ سے شمیم تبسم کا جسم بری طرح جھلس گیا اور جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ سب انسپکٹر محمد عاطف شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر بدبخت بیٹے زین اﷲ کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کمزور’ بے سہارا اور بزرگ شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ خواتین بالخصوص والدین پر ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔




