حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت2افراد نے خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے تنگ آ کر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سمن آباد کے علاقہ مدثر کالونی کی رہائشی 24 سالہ کلثوم بی بی کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے معدہ واش کیا اور خاتون کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کے علاقہ انورآباد کے رہائشی منیر احمد ولد اسلم بیروزگاری کی وجہ سے پریشان تھا جس کے باعث اس کا گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں