فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن نے 20ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال الائیڈ ٹو کے جونیئر کلرک جمیل احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، تفصیل کے مطابق حسن ولد خوشی محمد نے اینٹی کرپشن پولیس کو درخواست گزاری تھی کہ اس نے ڈیلی ویجز پر بھرتی ہونے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے جونیئر کلرک جمیل احمد سے رابطہ کیا تو اس نے 20ہزا ررشوت طلب کر لی جس پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن عمران عباس نے مجسٹریٹ ساجد محمود کے ہمراہ ڈیس ایچ کیو ہسپتال میں کامیاب چھاپہ مار کر جونیئر کلرک جمیل احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی ہے۔




