فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں نے سی پی او فیصل آباد تنویر حسین سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں محرم الحرام کے دوران شہر میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے غلہ منڈی کے تاجروں کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے شہر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر سی پی او کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ شہریوں اور تاجروں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے، تاجروں نیہمیشہ تعاون کیا، ان کا مسئلہ ہمارا مسئلہ ہے۔ شہر سمیت پورے ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا بدامنی پھیلانے والے امن دشمنوں کو نہیں چھوڑیں گے۔انہون نے کہا کہ تجارتی علاقوں میں پولیس گشت میں اضافہ کیا گیا افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قیام امن کیلئے اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کریں۔سی پی او کا کہنا تھا کہ چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کیے ہیں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کیلئے پولیس فورس اپنا کام کررہی ہے ۔چیئر مین رانا طیب خاں نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کی طرف سے سی پی او تنویر حسین کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔




