بدقماش نوجوانوں نے بداخلاقی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گٹ والا میں اوباش نوجوانوں کی 12سالہ لڑکے کیساتھ بداخلاقی کی کوشش’ فحش حرکات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی’ مدینہ ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق چک نمبر 199 رب گٹ والا کے رہائشی عارف نعیم نے بتایا کہ اس کے بھتیجے 12سالہ سعد کو اوباش نوجوان حسنات اور زبیر اپنے گھر کی چھت پر لے گئے جہاں پر ان دونوں نے اس کے بھتیجے کے ساتھ بداخلاقی کرنے کی کوشش کی، اس کے علاوہ اوباش نوجوانوں نے اس کے بھتیجے کی فحش ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں