غزہ میں اسرائیلی حملے ، مزید پانچ فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک )غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 5فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کیمطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی ایک کڑی ہے۔ غزہ شہر پر فضائی حملے میں دو بچے اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے جبکہ شمالی غزہ میں ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا۔طبی اور عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے میں دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔الشفا ہسپتال کے ایک طبی ذریعے نے بتایا کہ دو بچے اور ان کے والدین اس وقت شہید ہوئے جب غزہ شہر میں الطیران جنکشن کے قریب ان کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملہ ہوا۔حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینا (6سال)اور لانا (3سال)شہید ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں