پرانی دشمنی ،مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے مخالف کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق 159 رب کے رہائشی واصف علی نے بتایا کہ انکی ملزمان عدیل’ علی حسن وغیرہ سے پرانی عداوت بازی چلی آ رہی تھی کہ گزشتہ روز اس کا بھائی کاشف علی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے بری طرح زخمی کر دیا اور ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں