کسٹم آفیسر بن کر شاہراہوں پر لوٹ مار کرنیوالا گروہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ پولیس نے کسٹم آفیسر بن کر شاہراہوں پر لوٹ مار کرنے والا کار سوار گروہ پکڑا گیا۔ تفصیل کے مطابق چند روز قبل پاکپتن کا رہائشی مزدا ٹرک کا ڈرائیور شرافت علی فیصل آباد جھنگ روڈ سے مزدا ٹرک پر 20 مالیت کی سولر پلیٹس لوڈ کر کے براستہ جڑانوالہ پتوکی جا رہا تھا کہ آدھی رات کو کار پر نیلی بتی لگائے کار سواروں نے روکا اور خود کو کسٹم آفیسر ظاہر کرتے ہوئے ٹرک سے نیچے اتار لیا اور اسکی مشکیں باندھ رہے تھے کہ اچانک اصلی پولیس موبائل گشت ادھر آ گئی اور ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس نے ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ایس ایچ او صدر جڑانوالہ اعجاز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر کسٹم آفیسر بن کر لوٹ مار کرنے والے چار ملزمان حماد’ علی’ محمد بن اسماعیل اور مزمل حسین کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں