پاکستان اور امریکہ کے تجارتی معاہدے پر مذاکرات

اسلام آباد (بیوروچیف) دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک امریکا باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات9اور10جولائی کو واشنگٹن میں ہوئے۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات خوش گوار ماحول میں ہوئے۔مذاکرات کے دوران اختلافات دور کرنے اور معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تجارتی مذاکرات میں دونوں ممالک نے مختلف امور پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے تفصیلی مشاورت کی۔پاکستانی وفد کے سربراہ سیکریٹری تجارت نے مذاکرات میں نمایاں پیشرفت کی تعریف کی اور اسے سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں