ریگل روڈ کا الیکشن شفاف،مصنفانہ اور غیر جانبدار ہوگا،امین بٹ

فیصل آباد (پ ر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے کہا ہے کہ انجمن تاجران ریگل روڈ کا الیکشن شفاف’ منصفانہ اور غیرجانبدار ہو گا’ اس ضمن میں ضروری تھا کہ ریگل روڈ کے الیکشن کے انعقاد کیلئے غیرمتنازعہ الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے’ الحمدللہ آج ریگل روڈ کے دکانداروں کی کثرت رائے سے چیف الیکشن کمیشنر اور ان کے دو معاونین کا انتخاب کر لیا گیا ہے جو ریگل روڈ کے الیکشن کروائیں گے’ انہوں نے کہا کہ آج کے اس اجتماع میں ریگل روڈ کے تقریبا 90 فیصد دکانداروں کی نمائندگی موجود ہے اور انہی دکانداروں کی باہمی مشاورت سے ریگل روڈ کے دکاندار میاں محمد یٰسین کو چیف الیکشن کمشنر اور فیصل وحید اور محمد بنیابین کو چیف الیکشن کمشنر کا معاون مقرر کیا ہے’ محمد امین بٹ نے خبردار کیا کہ بند کمروں میں مقرر کیا گیا چیف الیکشن کمیشنر ریگل روڈ کے دکانداروں کو کسی صورت قابل قبول نہیں’ چیف الیکشن کمشنر غیر متنازعہ اور ریگل روڈ کے دکانداروں کی کثرت رائے سے بننا ضروری ہے’ خود ساختہ چیف الیکشن کمیشنر کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گا’ اس موقع پر محمد امین بٹ نے چیف الیکشن کمیشنر اور ان کے معاونین کو کہا کہ آپ مین ریگل روڈ کی تمام دکانوں کا وزٹ کر کے سوموار تک حتمی ووٹرلسٹ تیار کر لیں’ حتمی ووٹر لسٹ کی تیاری کے بعد ہی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا’ انہوں نے کہا کہ ایک دکان کا ایک ووٹ ہو گا’ بوگس ووٹ بالکل منظور نہیں کیا جائے گا’ اس موقع پر انجمن تاجران ریگل روڈ کے صدر کے امیدوار رانا صابر نے چیف الیکشن کمشنر اور ان کی ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم ریگل روڈ کے الیکشن کے قیام کو ممکن بنائے گی اور ایمانداری سے الیکشن پروسیز کو مکمل کرے گی’ اس موقع پر نامزد چیف الیکشن کمشنر میاں یٰسین اور ان کے معاونین فیصل وحید اور بنیابین نے کہا کہ ریگل روڈ کے دکانداروں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اسے بخوبی نبھائیں گے اور پوری محنت اور لگن سے شفاف الیکشن کے انعقاد کو ممکن بنائیں گے’ انہوں نے ریگل روڈ کے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں سے کہا کہ وہ بلا خوف خطر الیکشن میں حصہ لیں اور اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں’ انشاء اللہ ہم انہیں کسی شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں