ٹائٹل کا دفاع نہ کرنے پر تنقید۔ ارشد ندیم کا ناقدین کو جواب

گلاسکو (سپورٹس نیوز) کامن ویلتھ گیمز میں ٹائٹل کا دفاع نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی شہرت یافتہ جیولن تھروور ارشد ندیم نے خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرد موسم اور ٹھنڈی ہوائوں کے باعث ان کی باڈی اکڑ گئی تھی، جس کی وجہ سے وہ اپنی بہترین تھرو نہیں کر سکے۔گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھروور ایونٹ میں شرکت کے بعد قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنے آبائی شہر میاں چنوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ وہ خیریت سے اپنے وطن اور اپنے شہر واپس پہنچ گئے ہیں۔ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے پر قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مقابلے کے بعد مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں تاہم کھیل میں ہر کھلاڑی کا ایک اچھا اور ایک برا دن ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا کھلاڑی ہو جو اپنی طرف سے مکمل کوشش نہ کرتا ہو، انہوں نے بھی پوری محنت اور دیانتداری سے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی، مگر اللہ تعالی کو کچھ اور منظور تھا۔ارشد ندیم نے اپنی کارکردگی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں رہ کر گرم موسم میں ٹریننگ کی جب کہ مقابلے کے مقام پر موسم غیر معمولی طور پر سرد تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں