کولمبو (سپورٹس نیوز) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو دورہ سری لنکا میں ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی شکست ہو گئی۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز کے خلاف واحد میچ جیتنے والی خواتین کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا کی قیادت میں 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 1-2 سے ہاری اور منیبہ علی کی قیادت میں ٹی 20 سیریز کھیلنے والی ٹیم کو بھی دو ایک سے شکست ہوئی




