لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف میزبان اور اداکارہ جگن کاظم نے اپنے والد کے قتل اور بچپن کے تلخ تجربات پر پہلی بار تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی کی کئی یادیں شیئر کی ہیں۔جگن کاظم اس وقت سرکاری ٹی وی سے بطور میزبان وابستہ ہیں، وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، وہ فیصل نقوی کے ساتھ شادی شدہ ہیں اور ان کے 2 بچے ہیں۔حال ہی میں جگن کاظم نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے والد سید عباس کاظم کے قتل اور والدہ کے ساتھ اپنے پیچیدہ تعلقات سمیت بچپن کے مشکل حالات پر کھل کر بات کی۔ ان کے والد سید عباس کاظم سرکاری ٹی وی کی معروف شخصیات میں شمار ہوتے تھے اور اکتوبر 2002 میں انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔والد کی موت کا ذکر کرتے ہوئے جگن کاظم نے بتایا کہ میری زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ تھا جب مجھے والد کے انتقال کی خبر ملی، میں اس وقت کینیڈا میں تھی اور نیویارک گئی ہوئی تھی۔جگن نے بتایا کہ مجھے ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا اور کہا گیا کہ آپ کے دادا انتقال کر گئے ہیں، مین اپنے والد کو دادا کہہ کر پکارتی تھی، اس وقت میری عمر 21 سال تھی۔انہوں نے بتایا کہ والد کے ساتھ میرا تعلق ہمیشہ بہت پیچیدہ رہا، تاہم ان کی موت کی خبر نے مجھے شدید صدمہ پہنچایا، ابتدا میں مجھے یقین ہی نہیں آیا ۔




