کم عمری میں شادی کی وجہ سے تعلیم مکمل نہ کر سکی’ شرمین علی

لاہور( شوبز نیوز) نامور اداکارہ شرمین علی نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد خود کفیل ہونا پڑا کیونکہ کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا، کم عمری میں شادی ہونے کی وجہ سے میری تعلیم بھی مکمل نہیں ہوئی تھی ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ طلاق کے بعد جب میں واپس آئی تو میں نہیں چاہتی تھی کہ والدین میرے اور بیٹی کے اخراجات اٹھائیں کیونکہ ان کی عمر بھی ایسی نہیں تھی وہ میری یا میری بیٹی کی ذمہ داری اٹھائیں۔میں نے لوگوں کو کپڑے ڈیزائن کرنے، ہوم ڈیکور اور اس طرح کی دوسری خدمات دینا شروع کیں، خوش قسمتی سے مجھے چند ماہ بعد ہی آڈیشن کے لیے کال آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں