پینٹاگون کا ہتھیاروں کی پیداوار تیز کرنے کا حکم

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پینٹاگون نے امریکی دفاعی کمپنیوں کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی پیداوار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی دفاعی کمپنیوں کو ہتھیاروں کی ترسیل کی تاریخیں مزید آگے لانے کا کہا گیا ہے، جبکہ کمپنیوں کو نئے پیداواری منصوبے جمع کرانے کے لیے 21 دن کی مہلت دی گئی ہے۔پینٹاگون نے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی پیداوار تیز کرنے کی ہدایت کردی،امریکی فوج کو ہتھیاروں کی جلد فراہمی یقینی بنانے کے لیے پینٹاگون متحرک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں