الحمرا میں فرینڈز آف سیونٹینز تھیٹر ڈرامہ پیش’ پہلے ہی شو میں ہائوس فل

لاہور(شوبز نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی زیر نگرانی پنجاب میں شائستہ، بامقصد اور فیملی تھیٹر کی بحالی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اس حوالے سے الحمرا میں ”فرینڈز آف سیونٹینز” تھیٹر ڈرامہ پیش کیا گیا، پہلے ہی شو میں ڈرامہ ہاس فل رہا اور عوام کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی، جبکہ ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ڈرامے کی مضبوط کہانی، موثر پلاٹ اور معیاری مکالمے اس کی نمایاں خصوصیات قرار دی جا رہی ہیں۔ اس میں 70کی دہائی کی سماجی زندگی، انسانی رشتوں اور گھریلو ماحول کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں