دورہ انگلینڈ میں بابراعظم کو میڈیا سے دور رکھا جائے’ راشد لطیف

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے انگلینڈ کے دورے کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انگلش میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہاکہ انگلینڈ کے دورے کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کو ایسی حکمت عملی اپنانی چاہیے جس کے تحت بابر اعظم کا انگلش میڈیا سے کم سے کم سامنا ہو۔راشد لطیف کے مطابق انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے اور وہاں کا میڈیا بعض اوقات مہمان ٹیم کو غیر ضروری خبروں اور معاملات میں الجھانے کی کوشش کرتا ہے، اس لیے بابر اعظم کے معاملے میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک تجربہ کار کرکٹر ہیں، تاہم موجودہ دورے میں ان کے لیے بہتر ہوگا کہ پی سی بی انہیں انگلش میڈیا سے دور رکھے۔اشان مسعود کو انگلش میڈیا کے سامنے زیادہ بھیجا جائے کیونکہ وہ انگلینڈ میں کھیل چکے ہیں اور وہاں کے میڈیا سے گفتگو کا بہتر تجربہ رکھتے ہیں۔راشد لطیف نے کہاکہ شان مسعود کے علاوہ امام الحق اور محمد عباس بھی میڈیا کے لیے اچھے انتخاب ہوسکتے ہیں’ پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچ چکی ہے۔بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں