لاہور (بیورو چیف)20سالہ نوجوان ہینڈ فری لگا کر ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق پتوکی کے قریب نوجوان ریلوے ٹریک کراس کر رہا تھا اور اس نے ہینڈ فری لگا رکھی تھی، جس کے باعث اسے ٹرین کے آنے کا علم نہ ہوسکا۔ٹرین کی زد میں آنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔




