جڑانوالہ (نامہ نگار) ایم این اے بلال بدر چوہدری اور ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے 1ارب روپے کی لاگت سے بننے والی بچیانہ ننکانہ سڑک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے افتتاحی تقریب میں جگہ جگہ لگائے گئے استقبالیہ کیمپس میں اہلیان حلقہ اور ن لیگ کے ہزاروں کارکنان نے ایم این اے بلال بدر چوہدری اور ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کا تاریخی والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کے یار پہنچانے افتتاحی تقریب میں ایم این اے بلال بدر چوہدری اور ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ ننکانہ بچیانہ روڈ کی از سر نو تعمیر کیلئے حکومت نے 1 ارب روپے کی خطیر گرانٹ کی منظوری دی ہے جو عوام دوستی کا واضح ثبوت ہے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف دیہات کی تعمیر و ترقی خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی میگا پراجیکٹس جاری ہیں دیہات میں تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مشن ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا ننکانہ بچیانہ روڈ کی از سر نو تعمیر سے عوام الناس کو آسان سفری سہولیات میسر ہونگی ایم این اے بلال بدر چوہدری اور ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جا رہا ہے دیہات میں بجلی سوئی گیس تعیلم صحت صاف پانی کی فراہمی ن لیگ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے آئندہ بھی اہلیان حلقہ کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے قبل ازیں راستوں میں لگائے گئے استقبالیہ کیمپس پر کارکنوں و اہلیان حلقہ نے ڈھول کی تھاپ پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا شاندار تاریخی استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد پاکستان مسلم لیگ ن زندہ باد،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری،ایم این اے بلال بدر چوہدری،ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر ذندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔




