گوجرہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کے احکامات کی روشنی میں گوجرہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔منشیات فروش کو قابو کرکے بھاری مقدار میںمنشیات برآمد کرلی۔معلوم ہواہے کہ نواں لاہور پولیس کو اطلاع ملی کہ علی رضا نامی منشیات فروش چک نمبر 278 ج ب میں چرس فروخت کرنے میں مصروف ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر اسکو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اسکے قبضہ سے 1400 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے




